تہران(نیشنل ٹائمز) ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے جرم میں دو افراد کو پھانسی دے دی۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق امید بہزاد اور۔۔۔
پوریہ صفوت پر الزام تھا کہ انہوں نے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کو حساس فوجی اور سکیورٹی تنصیبات کی معلومات فراہم کیں۔ عدالتی میڈیا کے مطابق دونوں کو اسرائیل کے ساتھ تعاون اور جاسوسی کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔



