تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہی تو سخت جواب دیں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے ایران کا امریکی جنگی جہازوں کے لئے سنگین خطرات پیدا کرنے کا انتباہ جاری کردیا، انہوں نے کہا کہ بحری ناکہ بندی برقرار رہی تو امریکی بحریہ محفوظ نہیں رہے گی۔
محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے امریکا کو بحری محاذ پر سخت نتائج کی وارننگ دے دی، محسن رضائی نے امریکا کو بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی تنبیہ دیدی۔



