پختونخوا:خزینہ بانڈہ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ ،پشاور(نیشنل ٹائمز)پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز، خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے ،دوسری طرف پختونخوا میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پولیس کے ہنگو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران احمد عرف معاویہ مارا گیا ہے ،وہ کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر اور متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔

ادھر گزشتہ شب خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد جنگلات اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں ایک مبینہ دہشت گرد کی لاش برآمد ہو گئی ، پولیس نے وہاں سے ایک کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ یادرہے حالیہ دنوں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں ایک ڈی ایس پی سمیت10 اہلکار شہید ،28 زخمی ہوگئے تھے ۔دوسری طرف پشاور میں پیر زکوڑی موڑ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔علاوہ ازیں پختونخوا میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کئے گئے ،اس دوران فورسز نے سہولت کاروں کو بھی پکڑا اور اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا، ان کارروائیوں میں زمینی اور کواڈ کاپٹر استعمال کئے گئے ۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر