کشمیری عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتا ہوں، جو ہر پاکستانی کو حاصل : بلاول بھٹو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کی حکومت اور مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام خود کریں گے اور انہیں وہ تمام حقوق ملنے چا ہئیں جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں ، ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں کشمیر ی عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتا ہوں جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں،حقِ حاکمیت کا مطلب یہ ہے کہ عوام کا ووٹ ہی ان کے مستقبل کا فیصلہ کرے اور کشمیر کے پانی، بجلی اور بجٹ سے متعلق فیصلوں میں بھی کشمیری عوام کی مؤثر نمائندگی اور آواز موجود ہو۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو ترقی کے ساتھ اختیار، انصاف اور روزگار بھی چاہیے ،میں کشمیر کے لئے ہر بس، ہر روڈ، ہر سکول اور ہر ہسپتال کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہوں ،مگر کشمیر کا ووٹ کسی تحفے کی قیمت نہیں ہوسکتا ، اس لئے عوام آج تیر پر مہر لگا کر اپنے حقوق اور حقِ حاکمیت کے حق میں فیصلہ دیں ، دریں اثنا بلاول نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے خط کا جواب تجاویز کے ساتھ موصول ہو گیا ، جس میں ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس تجویز کا تفصیلی جائزہ لیں گے ، جبکہ ان کی اولین ترجیح موجودہ بحران کا خاتمہ، عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی اور آزاد جموں و کشمیر میں معمولاتِ زندگی کی جلد بحالی ہے ۔ انہوں نے اس امر کا خیرمقدم کیا کہ مجوزہ کمیشن کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی گئی ،آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی بھی اس کی توثیق کر چکی ، بلاول نے کہا کہ وہ اس معاملے پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم، وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے مشاورت کریں گے تاکہ متفقہ بنیادوں پر اس تجویز کو آگے بڑھایا جا سکے ۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر