کالعدم تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مولانا سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت 6ستمبر تک ملتوی

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مولانا سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے سماعت 6ستمبر تک ملتوی کر دی. عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ وہ اگلی سماعت پر اس حوالے سے دلائل دیں آیا مخصوص مدت کے بعد حکومت پنجاب کو نظر بندی کا اختیار تھا ، مسٹر جسٹس امجد رفیق کے روبرو سپیشل سیکرٹری ہوم پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سعد رضوی کو نظر بندی کے بعد 14 مختلف مقدمات میں ملوث کر دیا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ نے بھی نظر بندی میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا تھا،درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت.چیف سیکرٹری. ہوم سیکرٹری پنجاب.ائیَ جی پنجاب پولیس. ڈی سی لاہور اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کی جماعت مکمل مذہبی جماعت ہے جسکا ملکی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، درخواست گزار کی جماعت نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کرنے پر اسلام آباد دھرنا دینے کا اعلان کیا، حکومت نے سیاسی بنیادوں پر درجنوں رہنمائوں کو گرفتار کر لیا اور نقص امن عامہ کے تحت نظر بند کر دیا،3 ماہ نظر بندی کے بعد درخواست گزار کو لاہور ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا مگر ریویو بورڈ نے نظر بندی میں توسیع نہ کی،اب دوبارہ غیر قانونی درخواست گزار کو 3 ایم پی او کے تحت 3 ماہ کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے، جسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،عدالت مولانا سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دے ،عدالت درخواست گزار کو کسی دوسرے کیس میں گرفتار کرنے سے روکے۔تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا۔سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر