کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد پھنسے 42 افراد میں سے 34 کی موت کی تصدیق کر دی گئی، جن کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئلہ کان حادثہ دو کانوں کے بیٹھنے سے پیش آیا، ایک کوئلہ کان سے 22 لاشیں جبکہ دوسری کان سے 12 لاشیں نکالی گئیں، مزید کان کنوں کی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں انتہائی دشوار حالات کے باوجود آپریشن مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں، متاثرہ کان میں پھنسے دیگر مزدوروں تک رسائی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق کان کنوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا، حادثے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی۔

قبل ازیں کوئلہ کان کے مالک نے میڈیا کو بتایا تھا کہ کان میں میتھین گیس کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت 42 مزدور تھے، کان میں پھنسے تمام مزدوروں کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ سے ہے۔

قبل ازیں چیف مائینز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ کوئلہ کان سے اب تک 32 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں، کان بیٹھنے کے باعث وہاں کام کرنے والے 34 کان کن پھنس گئے تھے، دھماکے کے بعد کان کا بڑا حصہ بیٹھ گیا تھا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر