لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

لاہور (نیشنل ٹائمز) باغبانپورہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق سکھ نہر کے قریب بھٹہ محمد دین کالونی میں حادثے کا شکار ہونے والے گھر کی چھت مٹی اور ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ شاہدہ، 22سالہ احد علی، 12سالہ حسنین، 60 سالہ ثمینہ، 24 سالہ کومل ، 23 سالہ مجاہد، 7 سالہ نیلم اور 8 سالہ حماد، 10 سالہ فاطمہ شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، امدادی کارروائی جاری ہے، ابھی مزید دو سے تین افراد ملبے دبے ہوئے ہیں، عمارت کی دیواریں بہت خستہ ہیں، کوشش ہے ملبے تلے پھنسے باقی افراد کو بحفاظت نکال لیا جائے۔

پولیس کے مطابق واقعہ رات 10 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا ، 3 منزلہ مکان میں 3 خاندان رہائش پذیر تھے، 17 گھنٹوں سے امدادی کارروائی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے باغبانپورہ میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی سی لاہور اور دیگر انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے ، زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی گئی۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران لاہور کے دیگر علاقوں شالیمار روڈ، شاداب کالونی اور کاہنہ میں چھتیں گرنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سانحہ باغبانپورہ میں جاں بحق افراد کی تجہیز وتکفین کے انتظامات جاری ہیں، احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے کو بند کرکے ملحقہ گھر خالی کرالئے گئے۔

ریسکیو آپریشن میں 70 ریسکیورز نے تمام تر آلات اور گاڑیوں کے ساتھ حصہ لیا، سول ڈیفنس رضآ کار ، محکمہ صحت کی ٹیم اور ستھرا پنجاب کے کارکن بھی موجود رہے۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر