اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔۔۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری زاہد حسین نے ان کا استقبال کیا، دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر مذاکرات ہوں گے جس میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔



