9 رکنی کوہ پیما ٹیم نے 6050میٹر بلند تھلو زوم چوٹی سر کرلی

پشاور(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا میں 9 رکنی کوہ پیما ٹیم نے 6050 میٹر بلندتھلو زوم چوٹی سر کرلی۔خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے مطابق تھلو زوم ہندوکش پہاڑی سلسلے کی مشکل ترین اور کم سر کی جانے والی چوٹیوں میں شامل ہے ۔ٹورازم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 8 روزہ دشوارگزار مہم کے بعد کوہ پیماؤں نے تھلو زوم چوٹی پر قومی پرچم لہرا دیا، تھلو زوم مہم 9 جولائی کو شروع کی گئی، کوہ پیما ٹیم نے 17جولائی کوچوٹی سر کی، کوہ پیماؤں نے کمراٹ اور چترال کے دشوار گزار راستوں، گلیشیئرز اور برفانی دراڑوں کو عبور کیا۔خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے مطابق تھلو زوم چوٹی کو پہلی مرتبہ 1971 میں آسٹریلوی جبکہ 2019 میں اطالوی کوہ پیماؤں نے سر کیا تھا۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر