شاہ عبداللطیف بھٹائی عرس کا آج سے آغاز، تیاریاں مکمل

مٹیاری (نیشنل ٹائمز)بر صغیر کی عظیم ہستی شاعر و بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی کا سالانہ 283 واں سہ روزہ عرس آج سے بھٹ شاہ میں شروع ہورہا ہے ، جس میں شرکت کیلئے دور دراز سے زائرین و عقیدتمندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، عرس کا افتتاح گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار پر چادر چڑھا کر کرینگے ، عرس کی 3 روزہ تقریبات محکمہ ثقافت کی جانب سے منعقد کی جائینگی، عرس پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ، درگاہ سمیت شہر ودیگر مقامات پر پاک رینجرز کے جوان بھی گشت پر مامور ہیں، زائرین کو مکمل جامع تلاشی اور واک تھرو گیٹ سے گزار کر داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر پاک آرمی کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

درگاہ سمیت شہر بھر کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے درگاہ کا دورہ کیا، مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق عرس کے کامیاب، پرامن اور شاندار انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ محکمہ ثقافت، محکمہ اوقاف، محکمہ لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے مختلف تقریبات اور پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ زائرین کی سہولت کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مٹیاری اور تمام متعلقہ محکموں نے باہمی تعاون اور مؤثر رابطے کے ذریعے زائرین کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر