لاہور رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنیوالے اوباش کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

لاہور(نیشنل ٹائمز) 14 اگست کی رات رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرکے بھاگنے والے اوباش کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اوباش نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے کے بعد دائیں جانب بھاگا اور کسی موٹرسائیکل یا گاڑی میں نہیں بیٹھا بلکہ گاڑیوں کی آڑ لیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ویڈیو میں ملزم کا عقبی حصہ نظر آرہا ہے اور اس کا چہرہ نظر نہ آنے کی وجہ سے پولیس کو اس کی شناخت میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔واقعے کی فوٹیج نادرا کو بھی بھجوائی گئی ہے لیکن ملزم کا عقبی حصہ نظر آنے کی وجہ سے تصاویر لینا انتہائی مشکل ہے۔پولیس نے واقعے میں اب تک ویڈیو بنانے والے افراد کو گرفتار کیا ہے تاہم مرکزی ملزم چہرہ شناخت نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تاحال مفرور ہے۔واضح رہے کہ 20 اگست کواس واقعے کی ویڈیو سامنے آئی جس میں اوباش نوجوان نے رکشے میں بیٹھی لڑکی سے نازیبا حرکت کی۔ویڈیو سے متعلق بتایا گیا کہ یہ واقعہ لاہور میں یوم آزادی کے روز ہی پیش آیا جب گریٹر اقبال پارک میں بھی ایک ٹک ٹاکر خاتون کو اسی روز ہراساں کیا گیا۔گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی،کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے تاہم اس واقعے کا نوٹس لے لیا گیا اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر