کشمور ہو یا کشمیر،کوئی اپنے حق پر کسی کوڈا کا نہیں ڈالنے دیگا:بلاول

میرپور،اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمور ہو یا کشمیر کوئی بھی اپنے حق پر کسی کو ڈاکا ڈالنے دے گا نہ ہی لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ کسی دوسرے شہر یا صوبے کے حوالے کرنے کو تیار ہیں،گزشتہ انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ ن کو مسترد کیا تھا اور آئندہ بھی یہی فیصلہ دہرائیں گے ،میرپور خاص کی طرح میرپور کے عوام بھی تیر کے نشان پر 27 جولائی کو مہر لگا کر شیر کو شکست دیں گے اور حق حاکمیت اور حق روزگار کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب اور جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ منگلا ڈیم کی تعمیر کیلئے میرپور کے عوام نے اپنی زمینیں، گھر اور مستقبل قربان کیا، جس کی بدولت پاکستان کے کئی شہر روشن ہوئے ، اوورسیز کشمیریوں نے بھی ترسیلات زر کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ،یہ کہنا درست نہیں کہ میرپور کے عوام کا اس سرزمین پر برابر کا حق نہیں ، کشمیر کے وسائل اور اس کے فیصلوں پر کشمیریوں کا پورا حق ہے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کے موجودہ بحران کے حل کیلئے آزاد ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتا آرہا ہوں لیکن اب تک میری تجویز کا کوئی مثبت جواب نہیں آیا، میرپور والو ،مجھے آپ کی مدد چاہیے ،27 جولائی کو تیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیں،ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کشمیری عوام کو ان کی روز مرہ مشکلات سے نجات دلائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف برا نہ مانیں، لیکن کشمور اور کشمیر، میرپور اور میرپورخاص صرف ناموں میں ہی نہیں بلکہ مزاج، غیرت اور اپنے حقوق کے لیے ڈٹ جانے کے جذبے میں بھی ایک جیسے ہیں۔ عوام کیلئے بننے والی چیز عوام کو تحفہ نہیں ہوتا یہ عوام کا حق ہوتا ہے ، کشمیریوں کو حقوق مل جائیں تو انہیں ایسے تحفے کی ضرورت نہیں ہوگی، میں ہر بس، ہر سڑک، ہر ہسپتال اور ہر ایئرپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صرف وعدے نہیں بلکہ 3 ہزار روزگار کے نئے مواقع رکھے ہیں، میں نے خود پچھلے بجٹ میں میرپور ایئرپورٹ کیلئے پیسے دلوائے تھے ،جس سٹیڈیم میں ہمارے مخالفین تقریر کر رہے تھے وہ بھی پیپلز پارٹی دور میں ہی بنا ہے ۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر