وزیراعلیٰ کی زیرنگرانی نکاسی آب کی300جدید کیمروں سے مانیٹرنگ

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر نگرانی صوبہ کے 41 اضلاع میں بارش کے پانی کی نکاسی، صفائی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ،آپریشن میں لوکل گورنمنٹ، واسا، ستھراپنجاب، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ محکمے حصہ لے رہے ہیں، نکاسی آب کی 300جدید کیمروں کے ذریعے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،دوسری طرف مظفرآباد کے بعد مریم نواز شریف کی ہدایت پر الیکٹرک بسیں میر پور بھی پہنچا دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰکی ہدایت پرلاہور سمیت دیگر شہروں میں بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلئے ایک ہزار سے زائد مشینیں او رہزاروں واسا ورکر زمیدان عمل میں ہیں ، لاہور سمیت دیگر شہروں میں بارشوں کے دوران انڈر پاسز میں کھڑے بارشی پانی کی مانیٹرنگ کیلئے 24/7ڈیجیٹل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک اے آئی بیسڈ سسٹم کے ذریعے کھڑے بارشی پانی کی نشاندہی کی جارہی ہے ،وزیراعلیٰ کی زیر نگرانی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے ، ریسکیو 1122 اورواسا کا مثالی اشتراک کاردیکھا گیاہے ، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 400کلو میٹر سیوریج لائن، سوا 700کلو میٹر ڈرین اور سوا 2لاکھ مین ہولز کی صفائی کر دی گئی جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ۔

نئے واسا ڈسٹرکٹس کو ڈی واٹرنگ سیٹ، سکر مشینیں، سیورجیٹنگ مشینیں، ویل ایکسکویٹر، سیوریج ڈی سلٹنگ مشینیں،واٹر بروزراور کرین فراہم کی گئی ہیں ، وزیراعلیٰ کی ہدایت پرہر شہر میں مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ فعال ہیں ،اٹک،چکوال، مری ، ڈی جی خان، راجن پور، گجرات اور دیگر شہروں ،لاہور میں ایم اے جناح روڈ، راوی روڈ سمیت مرکزی شاہراہیں فوری نکاسی آب سے صاف کردی گئیں جبکہ سرگودھا ،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ،سمبڑیال،پسرور ،حافظ آباد میں بھی پانی کی فوری نکاسی کے بعد صفائی کاعمل بھی مکمل کرلیاگیا جس پرعوام وزیراعلی ٰاور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چند گھنٹے میں وعدہ پورا کر دکھایا،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر الیکٹرک بسیں میر پور پہنچ گئیں ، بسیں میر پور پہنچنے پر شہر میں جشن کا سماں پیدا ہو گیا۔میر پور کے رہائشی بزرگ، نوجوان، بچے خوشی سے نہال ہو کربسوں کے استقبال کیلئے پہنچ گئے ،بسوں کو ڈھول بجاتے ہوئے جلوس کی شکل میں میر پور لایا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی تیزی، 100 انڈیکس 7000 پوائنٹ بلند
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر