کالعدم ایکشن کمیٹی کو قوم کو جواب دینا ہوگا :عطا تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر منظم انداز میں ایسی پوسٹس اور مواد پھیلایا جاتا رہا جن کا مقصد عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانا اور ملک میں بداعتمادی کی فضا پیدا کرنا تھا ، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ شرپسند عناصر کو اپنے طرزِ عمل پر پوری قوم کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک پاکستان مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب ہو ا ، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بھارت سے روابط کے ثبوت سامنے آئے ہیں ،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر کالعدم ایکشن کمیٹی کے رہنما واقعی کشمیر کے مفادات سے مخلص ہیں تو انہیں جمہوری عمل کا حصہ بنتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینا چا ہئے کیونکہ ا سلحہ اور ڈنڈوں کے زور پر چلائی جانے والی کسی بھی تحریک کا کشمیر کاز سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی آڑ میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم کا حصہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص کو بھارت سے مواد فراہم کیا جا رہا تھا جس کا زیادہ تر تعلق کالعدم ایکشن کمیٹی سے متعلق سوشل میڈیا مہم اور مخصوص بیانیے کو فروغ دینے سے تھا۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر