سعودی عرب نے چینی کورونا ویکسین سائنوویک اورسائنوفارم کی منظوری دے دی

ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب نے ملک میں چینی ساختہ کورونا ویکسین سائنوویک اورسائنوفارم کی منظوری دے دی ہے۔عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے سائنو ویک یا سائنو فارم ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوائی ہوں ان کے ویکسین سرٹیفیکیٹ کو قبول کیا جائے گا لیکن انہیں ریاست کی جانب سے منظورشدہ 4 ویکسینوں میں سے کسی ایک ویکسین کا بوسٹر شاٹ بھی لگوانا ہوگا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک پہلی خوراک کے کم ازکم تین ہفتوں بعد لی جا سکتی ہے جب کہ کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کو ویکسین کی دو خوراکیں ملنی چاہئیں، اگر پہلی خوراک لینے کے بعد انفیکشن ہوا تو دوسری خوراک انفیکشن کے کم از کم 10 دن بعد دی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک سے غیر ملکیوں کے ملک میں براہ راست داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر