آئی ایف جے کا پاکستان میں صحافیوں کے روزگار کے تحفظ، بقایا تنخواہوں کی ادائیگی اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے پاکستان میں صحافیوں کے روزگار کے تحفظ، بقایا تنخواہوں کی ادائیگی اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔ آئی ایف جے کی صدر زولیانالینز اور انتھونی بلینگرنے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے نام ایک خط میں میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئےپاکستان میں صحافیوں کے روزگار کے تحفظ، بقایا تنخواہوں کی ادائیگی اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔آئی ایف جے نے حکومت سے جنگ گروپ، دنیا، ، ایک نیوز، سنو نیوز، آج نیوز ، 365 نیوز اور نیوز ون سمیت دیگر اداروں سے برطرفیوں کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستان میں صحافیوں کو ہراساں کرنے اور قانونی دباؤ کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے آئی ایف جے نے پیکا سمیت آزادی اظہار محدود کرنے والے قوانین کے خاتمے کے لیے موثر ترامیم پر بھی زور دیا۔ آئی ایف جے نے مطالبہ کیا کہ میڈیا ورکرز کو نوٹس، معاوضے اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر برطرف نہ کیا جائے۔خط میں پاکستان میں الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور فری لانس میڈیا ورکرز کو بھی مکمل لیبر تحفظ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔آئی ایف جے نے بقایا تنخواہوں کی فوری ادائیگی اور جبری برطرفیوں کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ جمہوری نظام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کے خلاف قانونی و سائبر قوانین کے مبینہ غلط استعمال کاازسر نو جائزہ لیا جائے۔خط میں مزید کہا گیا کہ میڈیا انڈسٹری کا بحران فوری حکومتی توجہ کا متقاضی ہے، ورنہ آزاد صحافت مزید متاثر ہوگی، آئی ایف جے کوپاکستان میں صحافیوں کے خلاف ایف آئی اے اور سائبر کرائم کے قوانین کے استعمال پر بھی تشویش ہے۔ دریں اثناء پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر رانا محمد عظیم، سیکریٹری جنرل شکیل احمد، کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی نے اپنے الگ الگ بیانات میں پاکستان میں میڈیا اداروں کے موجودہ حالات پر آئی ایف جے کی جانب سے آواز اٹھانے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو میڈیا ہاؤسز میں جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا سخت نوٹس لینا ہوگا۔



  تازہ ترین   
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب
صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر