شاہراہ ریشم کے نقوش کی تلاش میں نوجوان محققین مشترکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے متحد

لان ژو (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں قدیم شاہراہ ریشم کے اہم مرکز دون ہوانگ کے ایک کانفرنس ہال میں منعقدہ لیکچر میں مختلف مٹی سے تعمیر شدہ چینی ثقافتی ورثے کے مقامات اور روایتی دستکاری کے سائنسی مطالعے پر روشنی ڈالی گئی۔
جیسے ہی ان تاریخی آثار کی تصاویر سکرین پر نمودار ہوئیں، تربیتی پروگرام میں شامل کرغزستان سے تعلق رکھنے والے امیرلان مرزابیکوف نے اپنے موبائل فون سے تصاویر بنائیں اور ساتھ ہی اپنی نوٹ بک میں اہم نکات بھی قلم بند کرتے رہے۔
کرغزستان کے سلیمان-تو نیشنل ہسٹوریکل اینڈ آرکیالوجیکل میوزیم میں ثقافتی ورثے کے محقق، منتظم اور معلم کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے مرزابیکوف پہلی بار چین آئے ہیں۔ وہ شاہراہ ریشم کے ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق 2026 کے بین الاقوامی تربیتی پروگرام کے 25 شرکاء میں شامل ہیں۔
چین، کرغزستان اور ازبکستان سمیت 5 ممالک سے تعلق رکھنے والے ان زیر تربیت شرکاء کی اوسط عمر تقریباً 30 سال ہے۔ یہ نوجوان سکالرز، محققین اور تکنیکی ماہرین ہیں، جو یا تو پہلے ہی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے شعبے میں کام کر رہے ہیں یا اس میدان میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
40 روزہ تربیتی پروگرام 21 اگست تک جاری رہے گا۔ اس کے نصاب میں شاہراہ ریشم کے ثقافتی ورثے کا تعارف، متعلقہ قوانین اور ضوابط، روایتی دستکاری پر سائنسی تحقیق اور تجربات، ثقافتی ورثے کو لاحق نقصانات کے اسباب، نگرانی اور پیشگی انتباہی نظام، تحفظ کی بنیادی ٹیکنالوجیز اور معیارات، نیز حہ شی کوریڈور کے اہم ثقافتی ورثہ مقامات کے مطالعاتی دورے شامل ہیں۔
کلاس روم میں تدریسی سرگرمیوں کے علاوہ شرکاء مختلف تاریخی ورثہ مقامات پر عملی تجربات کریں گے اور موقع پر جا کر تحقیقی جائزے بھی انجام دیں گے۔
ایک ہفتہ قبل پروگرام کے آغاز کے بعد سے مرزابیکوف نے نئی معلومات کا بھرپور ذخیرہ حاصل کیا ہے۔ لیکچرز میں نظریاتی تعلیم کو تحفظ کی جدید ٹیکنالوجیز کے عملی مظاہروں کے ساتھ یکجا کیا گیا، جنہیں وہ کرغزستان میں اپنے پیشہ ورانہ کام کے لئے نہایت مفید اور قابل اطلاق سمجھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر