امریکی ایوان نمائندگان میں ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور، سینیٹ نے مسترد کر دی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی سینیٹ نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد مسترد کر دی جبکہ ایوان نمائندگان نے منظور کر لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کرنے سے انکار کر دیا۔

میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وین ہولن کی پیش کردہ وار پاورز ریزولوشن پر ووٹنگ ہوئی تاہم قرارداد 47 کے مقابلے میں 49 ووٹوں سے مسترد ہوگئی اور مطلوبہ حمایت حاصل نہ کرسکی۔

ریپبلکن سینیٹر سوسن کولنز نے اپنی جماعت کی پالیسی کے برعکس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ڈیموکریٹ سینیٹر جان فیٹرمین نے اپنی پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے قرارداد کی مخالفت کی۔

امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد پھر منظور کر لی، رکن کانگریس پرامیلا جیاپال نے قرار داد پیش کی۔

قرارداد کے حق میں 214 اور مخالفت میں 208 ووٹ آئے، 4 ریپبلکن ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔

خیال رہے کہ امریکی کانگریس کے دو حصے ہیں، ایک ایوان بالا جسے سینیٹ کہتے ہیں، دوسرا ایوان زیریں جسے ایوانِ نمائندگان کہتے ہیں۔ 



  تازہ ترین   
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب
صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر