حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ

صنعاء(نیشنل ٹائمز) یمن کی نئی وزیر خارجہ افراح الزوبہ نے کہا ہے کہ حکومت حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتی ہے، تاہم اگر حوثی اشتعال انگیزی جاری رکھتے ہیں تو حکومت صورتحال میں مزید کشیدگی کے لیے بھی تیار ہے۔

افراح الزوبہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت اور حوثیوں کے درمیان فی الحال کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے، البتہ سلطنت عمان ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثی گروہ باب المندب میں وہی حکمت عملی اپنانا چاہتا ہے جو ایران آبنائے ہرمز میں اختیار کئے ہوئے ہے یعنی اہم عالمی بحری گزرگاہ پر اثر و رسوخ اور جہاز رانی پر کنٹرول قائم کرنا ہے۔

یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں پر عالمی برادری کے غیر مؤثر ردعمل نے حوثیوں کے حوصلے مزید بڑھا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حوثی جنگجوؤں اور سرکاری فورسز کے درمیان محاذوں پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تاہم ان کے بقول ابھی تک کسی بڑے حملے یا باقاعدہ فوجی کارروائی کا آغاز نہیں ہوا۔

افراح الزوبہ نے مزید دعویٰ کیا کہ حوثی ایران سے براہ راست پروازوں کی بحالی چاہتے ہیں تاکہ انہیں فوجی معاونت، افرادی قوت، مالی وسائل اور اسلحے کی فراہمی میں درپیش کمی کو پورا کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب
صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر