پیرس(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افریقا پہلی بار دنیا کا وہ خطہ بن گیا ہے جہاں بھوک کا شکار افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں افریقا میں 30 کروڑ 90 لاکھ افراد غذائی قلت کا شکار رہے ، جو آبادی کا 20 فیصد بنتا ہے جبکہ ایشیا میں بھوک سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 کروڑ 20 لاکھ رہی۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں بھوک کی شرح میں کمی آئی ہے ، تاہم افریقا میں صورتحال بدستور تشویشناک ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں اور معاشی مشکلات نے غذائی بحران کو مزید سنگین کیا، دو تہائی افریقی آبادی صحت بخش غذا خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی۔
افریقا بھوک سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دنیا کا سرفہرست خطہ



