چین میں 2026 کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت نئی گاڑیوں کے تقریباً برابر آگئی

تیانجن (شِنہوا) چین کے شمالی شہر تیانجن کے رہائشی لیو کے نے حال ہی میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کے ایک آن لائن پلیٹ فارم کے مصدقہ سٹور سے بی وائی ڈی کی نئی توانائی والی استعمال شدہ گاڑی خریدی ہے۔
لیو نے کہا کہ ’’میرے گھر میں پہلے ہی ایک پٹرول سے چلنے والی گاڑی موجود ہے۔ یہ استعمال شدہ این ای وی بنیادی طور پر مختصر فاصلے کے عام سفر کے لئے ہے کیونکہ یہ چلانے میں سستی اور مناسب قیمت میں مل جاتی ہے۔ پلیٹ فارم نے گاڑی کے معائنے کی کافی تفصیلی رپورٹ بھی فراہم کی ہے۔
چین بھر میں صارفین کی کثیر تعداد استعمال شدہ گاڑیوں کی جانب راغب ہو رہی ہے۔ 2026 کی ’چائنہ یوزڈ کار کانفرنس‘ میں سامنے آنے والے ایک اعداد و شمار نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے جس کے مطابق پہلی بار نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت کا تناسب تقریباً برابر ہو گیا ہے جو ایک واضح ثبوت ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی منڈی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2026 کے پہلے پانچ مہینوں میں نئی گاڑیوں کی پرچون فروخت 81 لاکھ 48 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی تھی جبکہ اسی عرصے کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت 80 لاکھ 95 ہزاریونٹس تک جا پہنچی۔
اس نمو میں این ای وی کا شعبہ نمایاں رہا۔ گاڑیوں کی معلومات اور تجارتی پلیٹ فارم ’ڈونگ چھیدی‘ کے استعمال شدہ گاڑیوں کے شعبے کے سربراہ ژاؤ ژی فینگ نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں استعمال شدہ این ای ویز کے لئے آن لائن براؤزنگ اور خرید و فروخت میں اضافہ ملکی اوسط سے نمایاں طور پر زیادہ رہا۔ اس دوران استعمال شدہ این ای ویز کا انتخاب کرتے وقت صارفین کی ترجیحات میں چند قابل ذکر تبدیلیاں آئی ہیں۔
ژاؤ نے کہا خریدار محض سستی گاڑی تلاش کرنے کے بجائے اب معیار، بیٹری کی حالت اور دوبارہ فروخت کی قدر پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ ماضی میں استعمال شدہ این ای وی کے خریدار زیادہ تر قیمت پر توجہ دیتے تھے لیکن اب بیٹری، موٹر اور الیکٹرانک کنٹرول سسٹم کی معائنہ رپورٹس اور وارنٹی کا بھی خیال رکھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر