شلوار قمیض اور سر پر رومال، سابق برطانوی فوجی کابل سے فرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کابل میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد سابق برطانوی فوجی لائیڈ کامر کے ملک سے فرار ہونے کی تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لائیڈ کامر کی عمر 60 برس ہے جو برطانوی فوج سے ریٹائرڈ ہیں، انہوں نے 35 سال فوج کیلئے خدمات پیش کیں تاہم طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل وہ ایک نجی شعبے سے وابستہ تھے۔طالبان کے ملک میں داخلے کے بعد برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے شہریوں کو ائیرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن لائیڈ نے تمام ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے ملک سے جلد از جلد فرار ہونے کا حل نکالا۔برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے لائیڈ کامر نے کہا کہ اگر میں دفتر خارجہ کے احکامات مانتا تو شاید آج زندہ نہ ہوتا، اسی لیے میں نے قمیض شلوار پہنی اور سر پر رومال ڈال کر بھیس بدلا اور افغان باشندوں میں گھس کر حامد کرزئی ائیرپورٹ کا سفر شروع کیا۔…..سابق فوجی کاکہنا تھاکہ ائیرپورٹ تک پہنچنے کے راستے میں 3 طالبان چوکیوں کو عبور کیا جہاں ہماری تلاشی بھی لی گئی، مجھے نہیں معلوم کہ اگر طالبان میری اصلیت جان لیتے تو میرے ساتھ کیا سلوک کرتے۔
لائیڈ نے مزید بتایا کہ ہوٹل پہنچ کر برطانوی فوجی افسران سے رابطہ کیا اور وہاں موجود دیگر برطانوی شہریوں کے ہمراہ ائیرپورٹ کے داخلی دروازے پر پہنچ گیا، ائیرپورٹ سی 17 طیارے پر سوار ہوکر متحدہ عرب امارات پہنچا جہاں سے اپنے گھر کی پرواز پر سفرکیا۔سابق برطانوی فوجی لائیڈ کامر نے کہا کہ بحفاظت برطانیہ واپسی کے چار دن بعد دفتر خارجہ کی طرف سے کال موصول ہوئی جس میں پوچھا گیا کہ کیا آپ اب بھی کابل میں ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر