نیشنل فیس لیس سینٹر کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنایا جائے ،وزیر خزانہ

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے نیشنل فیس لیس سینٹر کے نفاذ کے روڈ میپ اور پریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔ یہ نیا منصوبہ ٹیکس آپریٹنگ ماڈل کے تحت ٹیکس انتظامیہ کو جدید ٹیکنالوجی، مرکزیت اور شفافیت پر مبنی نظام میں تبدیل کرنے کی ایک اہم اصلاحاتی کاوش ہے ۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام میں ہونے والی پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل فیس لیس سینٹر کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنایا جائے ۔منصوبے کی کامیابی کے لئے آپریشنل اور ٹیکنالوجی ٹیموں کے درمیان موثر ہم آہنگی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آپریشنل تیاری کو یقینی بنایا جائے ، ممکنہ مسائل کی بروقت نشاندہی کی جائے اور حاصل ہونے والے تجربات کی روشنی میں نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ کونسل (سی ایم ڈی سی ) کا اجلاس ہوا جس میں سرمایہ جاتی منڈی کی اصلاحات پر تیز رفتار عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ۔ 



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر