ایران سے سفارتکاری کے دروازے بند نہیں، بات چیت جاری ہے: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا دوبارہ کشیدگی کے باوجود ایران سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتکاری کے لیے اب بھی تیار ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کو اس وقت جواب دہ ٹھہرائیں گے جب وہ امریکا سے کیے گئے وعدوں سے پیچھے ہٹے گا، تاہم وہ سفارت کاری کے لیے بھی ہمیشہ تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے صدر ٹرمپ کو اب بھی معاہدہ کرنے کی خواہش سے آگاہ کیا ہے اور امریکا تہران سے بات چیت کر رہا ہے، صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کے دروازے بند نہیں کیے، صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کی اجازت نہیں دیں گے اور ایران کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کی طرف واپس نہ آیا تو امریکا حملوں کا دائرہ کار بڑھا کر بجلی گھروں اور پلوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

کیرولائن لیویٹ نے بتایا کہ ایران کے ایک سکول پر حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، امریکی فوج کبھی بچوں اور شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کو نشانہ بنا کر مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث حالیہ حملے کیے گئے، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اسے اپنے اقدامات کی سزا بھگتنا ہوگی۔



  تازہ ترین   
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب
صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر