اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو کی ایوان صدر میں اہم ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں قومی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔۔۔

 دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی اور قومی صورتحال کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے ، دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور قومی معاملات پر مشاورت کے عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ جیریا نے ملاقات کی ،انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا ۔اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں کے فروغ، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی معاہدوں کے احترام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ، نائب وزیراعظم سے سارک کے سیکرٹری جنرل محمد غلام سرور نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی،اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل کی علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے سارک کے عمل کے لئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ، بنگلہ دیش کے بچوں، خواتین اور سماجی بہبود کے وزیر ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے بھی اسحاق ڈار سے ملاقات کی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے گزشتہ سال اگست میں اپنے ڈھاکہ کے دورے کو یاد کرتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم
معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں، پلوں کو نشانہ بنائیں گے: ٹرمپ
آپریشن شعبان: مزید 3 دہشت گرد جہنم واصل، مجموعی تعداد 88 ہوگئی
روم مذاکرات میں پیش رفت، لبنان اور اسرائیل دو تجرباتی زونز پر متفق
امریکی جارحیت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی: پاسدارانِ انقلاب
اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے: ایرانی صدر کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل
وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو مون سون میں صوبوں کیساتھ بہتر روابط کی ہدایت
سینٹ کام کا ایران کے خلاف 7 گھنٹوں پر محیط حالیہ حملوں کے اختتام کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر