متروکہ املاک قوانین 1975 میں منسوخ ، کسی کو نئی الاٹمنٹ کا اختیار نہیں : لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے متروکہ وقف املاک اراضی کے انتقال کی درخواست ابتدائی سماعت میں خارج کردی، سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ قوانین منسوخ ہونے اوردہائیوں پرانے الاٹمنٹ آرڈرز پرانتقال درج کرنے کا قانونی جواز نہیں،9صفحات پرمشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے ریمارکس دئیے کہ متروکہ املاک قوانین 1975 میں منسوخ ہو چکے ہیں، اب کسی کو بھی نئی الاٹمنٹ یا متبادل زمین دینے کا کوئی قانونی اختیار نہیں،تمام متروکہ اراضی اب حکومت کی ملکیت بن چکی ہے ،سرکاری تحویل میں آنے پرمتروکہ اراضی کے فیصلے کا اختیار چیف سیٹلمنٹ کمشنر یا بورڈ کے پاس نہیں رہا، حکومت متروکہ اراضی کو عوامی  مقاصد کے لیے ہی استعمال کرنے کی مجاز ہے ،وقف املاک کسی دوسرے شخص یا اداروں کو الاٹ نہیں کی جا سکتیں،ایسی اراضی کی الاٹمنٹ قانون کی نظر میں شروع سے ہی غلط اور کالعدم تصور ہو گی،پرانے الاٹمنٹ آرڈرز کا وقت پر سرکاری ریکارڈ میں اندارج نہ کرناقانونی حیثیت ختم کر دیتا ہے ،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ دادا نے وہاڑی کے علاقے میلسی میں 1960 میں کھلی نیلامی میں 3 کنال زمین خریدی،دادا ان پڑھ تھے اور عدالتی کارروائی نہیں جانتے تھے ،لاعلمی کی وجہ سے زمین کا سرکاری ریکارڈ میں اندراج نہ ہو سکا،استدعا ہے کہ کمشنر ملتان کو زمین کا سرکاری انتقال درج کرنے کا حکم دیا جائے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر