چین کا یمن کی صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے ایک سفارتکار نے یمن کے صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گرد بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ زدہ ملک میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور سن لی نے کہا کہ چین تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، بردباری سے کام لیں اور مزید کشیدگی سے گریز کریں۔
سن لی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ہمیشہ اس موقف پر قائم رہے ہیں کہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے کے تمام ممالک، بشمول یمن کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے، اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کی جانی چاہیے اور شہریوں، انسانی امدادی کارکنوں اور شہری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔”
سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیاری نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق حوثی وفد کو لے جانے والا ایک ایرانی طیارہ صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی حملوں کے بعد حوثیوں کے زیر کنٹرول الحدیدہ ہوائی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا۔ حوثیوں نے دعویٰ کیا کہ صنعا ہوائی اڈے پر حملے سعودی عرب نے کئے اور ریاض کے ساتھ ’’کشیدگی میں کمی کے مرحلے کے خاتمے‘‘ کا اعلان کیا۔
سن لی نے کہا کہ یمن کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔ حالیہ دنوں میں خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے انتظام کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کے مطابق مخاصمت کا دوبارہ آغاز کسی کے مفاد میں نہیں اور فوجی ذرائع سے مسائل حل نہیں کئے جا سکتے۔
سن لی نے کہا کہ ’’امریکہ اور ایران کو چاہیے کہ وہ اپنے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت پر دیانت داری سے عمل کریں، دھمکی آمیز بیانات اور طاقت کے استعمال سے گریز کریں اور ایسی دشمنی اور تنازع کا جلد خاتمہ کریں جسے کبھی جنم ہی نہیں لینا چاہیے تھا۔‘‘
چینی مندوب نے مزید کہا کہ یمن کے مسئلے سے متعلق تمام فریق ایسے کسی بھی اقدام سے اجتناب کریں جو صورتحال کو مزید خراب کرے یا باہمی اعتماد کو نقصان پہنچائے تاکہ نئے تنازعات کو روکا جا سکے۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم
وفاقی وزراء مولانا فضل الرحمان کے فوجی شہداء بارے بیان کے خلاف یک زبان
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت پورا نیٹ ورک گرفتار
امریکا کے مسلسل تیسرے روز حملے، ایران کا بحرین اور اردن امریکی تنصیبات پر وار
’’آپریشن شعبان‘‘: مزید 4 دہشت گرد جہنم واصل، مجموعی تعداد 83 ہوگئی
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت
ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر