صدر زیلنسکی کا یوکرینی وزیر اعظم کو تبدیل کرنیکا اعلان

کیف ،ماسکو(نیشنل ٹائمز)یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم یولیا سویریڈینکو کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز پیش کی اور حکومت میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔زیلنسکی نے ایکس پر جاری بیان میں یولیا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بطور وزیر اعظم واضح، مستحکم اور مو ثر کارکردگی پر شکر گزار ہیں۔زیلنسکی نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے اراکین کے ساتھ مل کر حکومت میں ضروری تبدیلیاں کریں گے ۔ ان کے مطابق یہ 

 تبدیلیاں نئی سیاسی حکمت عملی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔یولیا سویریڈینکو جولائی 2025 میں یوکرین کی وزیر اعظم مقرر ہوئی تھیں۔ صدر زیلنسکی نے نہ تو ان کے ممکنہ نئے عہدے کا ذکر کیا اور نہ ہی ان کے جانشین کا نام بتایا۔دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان تازہ حملوں میں9افراد ہلاک ہو گئے ، حکام کے مطابق روسی میزائل اور ڈرون حملوں میں یوکرین کے چار شہری جبکہ یوکرینی حملوں میں روس اور زیرقبضہ علاقوں میں پانچ افراد مارے گئے ۔ روسی حملوں میں وسطی یوکرین کے شہر کریوی ریگ میں صنعتی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ 



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر