پاکستان اور ترکی کا صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان

استنبول(نیشنل ٹائمز): پاکستان اور ترکی نے مسلمان ہیرو صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ کوششوں کے تحت ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے، دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز مل کر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔اس ضمن میں ترک پروڈکشن ہاؤس اکلی فلمز اور پاکستانی ادارے انصاری اینڈ شاہ فلمز کے درمیان ترکی میں معاہدہ طے پاگیا۔ ترک پروڈیوسر ایمرے کونک نے ٹویٹر پر پوسٹ میں معاہدے کی تصدیق کی اور منصوبے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز دونوں ممالک اور آرٹ کی دنیا کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ترک پروڈیوسر کے مطابق سیریز کی کاسٹ میں دونوں ممالک کے اداکار شامل ہوں گے، اسے ترک مقامات پر فلم بند کیا جائے گے جس کے تین سیزن ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے احساس ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کتنی دشوار ہے تاہم مشکلات کے باوجود مجھے اس ہستی کی زندگی پر فلمبندی کی خوشی ہے جس نے تاریخ اور دنیا میں اپنا نشان چھوڑا۔

 



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر