ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کے حوالے سے اپنے وعدے کی پاسداری کی ہے ، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے اب تک اپنے وعدے کی پاسداری کی ہے، اس کے برعکس امریکا کے نام نہاد وزیر خزانہ مفاہمتی یادداشت کی شق 9 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں اس مفاہمتی یادداشت کی شق 9 کا حوالہ دیا، جس کے مطابق امریکا خطے میں مزید فوجی دستے تعینات نہیں کرے گا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ معاہدے پر عملدرآمد یکطرفہ نہیں ہو سکتا، ایران نے اب تک اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں، امریکی اقدامات معاہدے اور طے شدہ وعدوں کے منافی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آئندہ پیشرفت اسی صورت ممکن ہے جب دونوں فریق یکساں طور پر معاہدے کی پابندی کریں۔

خیال رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی آج عمان کا دورہ کریں گے جہاں وہ خطے کی تازہ صورتحال، بالخصوص آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی صورتِ حال پر اعلیٰ سطح کی بات چیت کریں گے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے حکام علاقائی سلامتی، بحری گزرگاہوں کی صورتحال اور آبنائے ہرمز میں پیش آنے والی حالیہ پیش رفت پر تفصیلی مشاورت کریں گے۔

آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لئے نہایت اہم سمندری راستہ تصور کیا جاتا ہے، اس لئے وہاں کی صورتحال پر عالمی سطح پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ایران اور عمان کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں آپریشن ’شعبان‘ جاری، ایک دن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک
پاک امریکا تجارتی معاہدہ مذاکرات میں پیش رفت، اختلافات دور ہو گئے: دفتر خارجہ
امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے
آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم
پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور
ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر زور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر