آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی مالیاتی فنڈز آئندہ 14 ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔

دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کی مجموعی مالیت 8 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے، جن میں سے پاکستان کو اب تک 4 ارب 80 کروڑ ڈالر جاری کیے جاچکے ہیں، آئندہ 14 ماہ کےدوران مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالرفراہم کیے جائیں گے، ای ایف ایف اور آر ایس ایف کےتحت اگلا اقتصادی جائزہ ستمبرمیں ہوگا، آئی ایم ایف مشن چوتھے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان کا دورہ کرسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں پروگرامز کا اگلا اقتصادی جائزہ ستمبر میں متوقع ہے، جس کے لیے آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ بھی کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، بجٹ خسارہ کم کرنے، ٹیکس ریونیو میں اضافے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر زور دیا ہے، اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی،سرکاری اداروں کی نجکاری، قرضوں کو پائیدار سطح پر لانے اور مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات بھی پروگرام کی اہم شرائط میں شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی،سیلاب اور خشک سالی جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی اصلاحاتی اقدامات کرنا ہوں گے،ستمبر 2027 تک ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے تحت مجموعی 7 ارب ڈالر جاری ہوں گے،ماحولیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت 1.4 ارب ڈالر ملیں گے۔ 



  تازہ ترین   
بلوچستان میں آپریشن ’شعبان‘ جاری، ایک دن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک
پاک امریکا تجارتی معاہدہ مذاکرات میں پیش رفت، اختلافات دور ہو گئے: دفتر خارجہ
امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے
آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم
پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور
ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر زور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر