چین میں ساحلی ماحولیاتی تحقیق کے لئے بڑی سمندری لیبارٹری کا آغاز

چھنگ ڈاؤ (شِنہوا) چین نے جمعہ کے روز ساحلی ماحولیاتی نظام سے متعلق موقع پر کنٹرول شدہ تجربات کے لئے ایک بڑے سمندری تحقیقی پلیٹ فارم کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا، جس کے ساتھ ملک میں ساحلی ماحولیات پر منظم، ذہین اور کھلے انداز کی تحقیق کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔
یہ سہولت چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانولوجی (آئی او سی اے ایس) نے تیار کی ہے اور اسے چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر رونگ چھینگ کے قریب بحیرہ زرد میں نصب کیا گیا ہے۔ آئی او سی اے ایس نے بتایا کہ یہ قدرتی ساحلی ماحول میں تجربات کے لئے چین کی سب سے بڑی کھلی رسائی والی تحقیقی سہولت ہے۔
2 ہزار مربع میٹر کے کل رقبے اور 30 ہزار مربع میٹر کے تجرباتی سمندری زون کے ساتھ اس پلیٹ فارم کو حقیقی سمندری حالات میں ماحولیاتی مطالعے کی وسیع رینج کو سپورٹ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
آئی او سی اے ایس کی محقق اور اس پلیٹ فارم کو تیار کرنے والی ٹیم کی سربراہ سن شیاؤ شیا نے کہا کہ “یہ نیا پلیٹ فارم بنیادی طور پر ایک لیبارٹری ہے جسے سمندر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “سمندری پانی کے حقیقی حالات میں ہم درجہ حرارت، غذائی اجزاء اور تحلیل شدہ آکسیجن جیسے اہم عوامل کو درست طریقے سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہ چیز ہمیں مسلسل اور مکمل سائیکل کا مشاہدہ کرنے کے قابل بناتی ہے اور اس نے قدرتی سمندری مشاہدے اور اندرون لیب کنٹرولڈ تجربات کے درمیان موجود تکنیکی رکاوٹ کو ختم کر دیا ہے۔”



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر