چین کا یوکرین تنازع میں کشیدگی کم کرنے پر زور

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے ایک مندوب نے یوکرین تنازع میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال تشویش ناک رخ اختیار کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے سن لی نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریقین پہلے کے مقابلے میں زیادہ شدت، بڑے پیمانے اور وسیع دائرہ کار کے ساتھ بار بار فوجی حملے کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کی بڑی تعداد ہلاک و زخمی ہوئی ہے اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین شہریوں کے خلاف ہر قسم کے حملوں کی مذمت کرتا ہے اور متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شہریوں اور بنیادی شہری ڈھانچے کو نشانہ بنانا فوری طور پر بند کریں۔
سن لی نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں کمی لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “حالیہ دنوں میں فریقین فوجی تصادم اور انتقامی کارروائیوں کے ایک ایسے بھیانک چکر میں پھنس چکے ہیں جو نہ صرف شہریوں کے لئے شدید مصائب کا باعث بن رہا ہے، بلکہ اس سے نفرت کو مزید ہوا مل رہی ہے اور تنازعات میں شدت آ رہی ہے، جس کے باعث امن مذاکرات کا راستہ مزید کٹھن اور مشکل ہوتا جا رہا ہے۔”



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر