ایران پر تازہ امریکی حملوں میں 14 افراد جاں بحق، 78 زخمی

تہران (شِنہوا) ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ ایران پر گزشتہ شب امریکی حملوں میں 14 افراد جاں بحق اور 78 دیگر زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ایک پل اور ریلوے لائن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے ‘فارس’ نے جمعرات کے روز بتایا کہ صوبہ خوزستان کے سکیورٹی اور قانون کے نفاذ کے امور کے نائب گورنر ولی اللہ حیاتی نے بتایا کہ جاں بحق والوں میں سے 3افراد جنوب مغربی شہر اہواز کے قریب مارے گئے۔
‘فارس’ کے مطابق شمال مشرقی شہر مشہد سے دارالحکومت تہران جانے والی ریلوے لائن کو بھی ان حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث اس روٹ پر ٹرین سروس معطل ہو گئی۔ تکنیکی اور آپریشنل ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے جنہوں نے متاثرہ حصے کو دوبارہ تعمیر کر لیا ہے۔
ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ ان حملوں میں صوبہ گلستان کی شمالی عقالہ کاؤنٹی میں ایک پل کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سنٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی پر حملے کرنے کی ایرانی صلاحیت کو کمزور کرنے کے لئے حملوں کا ایک اور دور مکمل کیا ہے۔
کمانڈ کے مطابق امریکی افواج نے ایران کی ساحلی پٹی کے ساتھ تقریباً 90 ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایئر ڈیفنس سسٹم، ساحلی نگرانی کے آلات، میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے کے مقامات، بحری صلاحیتیں اور فوجی لاجسٹک انفراسٹرکچر شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر