غزہ :اسرائیلی حملے ، 2بچوں سمیت 7افراد شہید،12زخمی

یروشلم،جنین(نیشنل ٹائمز)غزہ پٹی میں بدھ کو اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں دو بچوں سمیت کم از کم 7 افراد شہید اور 12 زخمی ہو گئے ۔ فلسطینی  طبی حکام کے مطابق غزہ سٹی میں ایک سکول کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص شہید اور 12 افراد زخمی ہوئے ۔ خان یونس کے علاقے المواسی میں بے گھر افراد کے خیمے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 10 سالہ بچے سمیت 4 افراد مارے گئے ۔ غزہ سٹی کے علاقے زیتون میں اسرائیلی فائرنگ سے 6 سالہ بچہ بھی شہید ہوا۔ادھر امریکی صدر ٹرمپ کے قائم کردہ “بورڈ آف پیس” نے جنوبی غزہ میں ایک آزمائشی انسانی زون قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ، جہاں ہزاروں فلسطینی شہریوں کو جگہ دینے کی تجویز ہے ۔ بورڈ کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ زون غزہ کا عبوری انتظام سنبھالنے والی فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے لیے ابتدائی مرکز کے طور پر کام کر سکتا ہے ۔ مجوزہ زون رفح کے علاقے میں قائم کیا جائے گا جہاں بین الاقوامی استحکام فورس سکیورٹی فراہم کرے گی۔ تاہم سفارت کاروں اور امدادی اداروں نے ایسے بند انسانی علاقوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عالمی انسانی قوانین سے متصادم قرار دیا ہے ۔

فلسطینی صحافی مجاہد بنی مفلح نے رہائی کے بعد الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی جیلیں قیدیوں کے لیے “زندہ قبریں” بن چکی ہیں۔ 37 سالہ صحافی کو صحافتی سرگرمیوں کے ذریعے اسرائیل کے خلاف تشدد پر اکسانے کے الزام میں چھ ماہ قید رکھا گیا تھا۔ فلسطینی قیدیوں کے کلب کے مطابق رہائی کے دو روز بعد انہیں دماغ میں شدید خون بہنے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے کئی آپریشن ہوئے ۔ بنی مفلح نے دعویٰ کیا کہ گرفتاری کے وقت ان پر تشدد کیا گیا۔ 



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر