بلوچستان میں طاقت کا استعمال ترک کرکے مذاکرات کئے جائیں : اے پی سی

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے زیر اہتمام بلوچستان پر آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے بلوچستان میں طاقت کا استعمال ترک کرکے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے ، لاپتا افراد کی بازیابی، شفاف انتخابات، مقامی افراد میں وسائل کی تقسیم کے مطالبات پیش کئے ۔ آل پارٹیز کانفرنس خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ جس کی صدارت اختر خان مینگل نے کی۔کانفرنس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سمیت بلوچستان کی نمائندہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اختر خان مینگل، شاہد خاقان عباسی، اسد قیصر، مصطفی نواز کھوکھر، محسن داوڑ اور دیگر نے شرکت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جیتنے کے باوجود ہمارے پاس بلوچستان میں نشستیں نہیں ہیں، ہم بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا، بلوچستان کو محفوظ بنانا پاکستان کو محفوظ بنانا ہے ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ناانصافی سے نفرت بڑھتی ہے اور اس کے نتیجے میں بات دہشت گردی تک پہنچتی ہے ، یہاں احتجاج کرنے والوں سے بات نہیں کی جاتی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جبر مسئلے کا حل نہیں ہمیں بات کرنا ہوگی، ادھر کے لوگوں کی بات سُننا ہوگی ، زیارت کا واقعہ عام واقعہ نہیں ہے ۔ اعلامیے کے مطابق اے پی سی نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدامنی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں غیرنمائندہ حکومت اور پالیسیاں بحران کا سبب ہیں، بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن بنایا جائے ، بلوچستان میں تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات کیے جائیں ۔



  تازہ ترین   
افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف
ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہیں: اسحاق ڈار
شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں مشہد پہنچا دی گئیں
اقوام متحدہ میں پاکستان کا جنسی تشدد کے خاتمے کیلئے عالمی اقدامات کا مطالبہ
آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف
آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر