افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، 3نادرا افسر گرفتار

ملتان (نیشنل ٹائمز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) ملتان زون نے افغان شہریوں کو مبینہ طور پر پاکستانی فیملی ٹری میں شامل کرکے قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے تین افسروں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون عطا الرحمٰن کی ہدایت پر کارروائی کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر نادرا ملتان شعیب احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا ملتان رمیض رضا اور سپرنٹنڈنٹ نادرا خدمت مرکز کوٹ ادو نوید اسلم کو حراست میں لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے پاکستانی فیملی ٹری میں شامل کرکے ان کے قومی شناختی کارڈ جاری کرانے میں سہولت فراہم کی۔ذرائع کے مطابق متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس مبینہ نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے ۔ تحقیقات مکمل ہونے تک مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر