فرانسیسی صدر کے دورہ دمشق کے دوران 2دھماکے ،18 افراد زخمی

دمشق(نیشنل ٹائمز)شام کے دارالحکومت دمشق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کے دورے کے دوران ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہو گئے جن میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کے وقت صدر میکخواں ہوٹل میں موجود نہیں تھے ۔ وہ پہلے ہی شام کے صدارتی محل روانہ ہو چکے تھے ، جہاں ان کی صدر احمد الشرع سے ملاقات طے تھی۔شامی وزارتِ داخلہ کے مطابق ایک بم سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جبکہ دوسرا ایک کچرے کے کنٹینر میں رکھا گیا تھا۔ دھماکے ایسے وقت میں ہوئے جب شامی سرکاری ٹیلی ویژن صدر میکخواں کی صدارتی محل آمد کا اعلان کر رہا تھا۔ فرانسیسی ایوانِ صدر نے واضح کیا ہے کہ میکخواں نے اپنا دورہ معمول کے مطابق جاری رکھا۔شامی صدر احمد الشرع کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں میکخواں نے کہا کہ حملوں کے بعد خود کو عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دینا چاہیے ۔ شامی صدر نے دھماکوں کے باوجود فرانسیسی ہم منصب کی جانب سے دورہ جاری رکھنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کے حوصلے کی تعریف کی۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر