تہران(نیشنل ٹائمز) ایران مکے قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس میں دشمن نے فش پائر کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، امریکی بمباری کے بعد بندر عباس سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے کالے بادل اٹھتے دکھائی دیے، حملے میں عام ماہی گیروں کی متعدد کشتیوں کو آگ لگی۔
ایران کے جنوبی ساحلی شہر سیریک اور قشم جزیرے میں بھی متعدد دھماکے سنے گئے، سیریک کے کمرشل پائر پر امریکی حملے سے میزائل کے ٹکڑے لگنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق جزیرہ قشم پر ایک مرتبہ پھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں واقع جزیرہ خارگ پر بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
ایران پر تازہ امریکی حملے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان عراق سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔



