پاسداران انقلاب کا امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان

تہران(نیشنل ٹائمز)پاسداران انقلاب نے جنوبی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلی جارحیت قرار دیا اور حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایران کے مرحوم سپریم لیڈر کی میت عراق میں آخری رسومات کے سلسلے میں موجود تھی۔

پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا، امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی ایران کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، ایران کی مسلح افواج امریکی حملوں کو منہ توڑ جواب دیں گی۔

ایرانی مشترکہ فوجی کمان کے بیان میں کہا گیا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہرمز میں تجارتی جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کیلئے محفوظ راستہ صرف وہی ہوگا جس کا تعین ایران کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران میں 80 سے زیادہ اہداف پر بمباری کرتے ہوئے سرک، بندرعباس اور قشم کو نشانہ بنایا جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

امریکا نے ایران کے فضائی دفاعی نظام، سرویلنس نظام، اینٹی شپ کروز میزائلوں، ڈرونز تنصیبات اور پاسداران کی کشتیوں پر حملے کئے۔



  تازہ ترین   
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان
ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر