ماسکو نے بالٹک ریاستوں کو روس پر حملوں کے لئے اپنی سرزمین کھولنے پر متنبہ کر دیا

ماسکو (شِنہوا) روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزن نے کہا ہے کہ بالٹک ریاستیں روس پر حملوں کے لئے اپنی سرزمین فراہم کر کے “آگ سے کھیل رہی ہیں”۔
منگل کے روز ریا نووستی نے گالوزن کے حوالے سے کہا کہ”یوکرین کے تنازع کے تناظر میں نیٹو اور یورپی یونین کے ڈسپلن کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے اور روس کے خلاف معاندانہ اقدامات کے لئے اپنی سرزمین فراہم کر کے بالٹک ریاستیں ‘آگ سے کھیل رہی ہیں اور وہ اس بات کو اچھی طرح جانتی ہیں۔”
ایک دن قبل گالوزن نے متنبہ کیا تھا کہ لٹویا کی نیٹو رکنیت اسے روسی سرزمین پر ہونے والے حملوں میں ملوث ہونے کے نتائج سے نہیں بچا سکے گی۔
گزشتہ ہفتے گالوزن نے کہا تھا کہ روس کے پاس اس بات کی تصدیق شدہ معلومات ہیں کہ لٹویا اور دیگر بالٹک ممالک نے پہلے ہی بغیر پائلٹ کے اڑنے والے یوکرینی طیاروں کو روسی حدود میں اہداف کے خلاف حملے کرنے کے لئے اپنی فضائی حدود کو ٹرانزٹ کوریڈور کے طور پر فراہم کر رکھا ہے۔
بالٹک ریاستوں نے ماسکو کے ان الزامات کی مسلسل تردید کی ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر