امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے ویک اینڈ پر گرمی کی لہر سے درجنوں افراد ہلاک

نیویارک (شِنہوا) امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے اختتام ہفتہ پر ملک کے بیشتر حصوں کو لپیٹ میں لینے والی شدید گرمی کی لہر کے باعث مشرقی ساحل، جنوب مشرق اور جنوب مغرب میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریاستی محکمہ صحت کے مطابق نیو جرسی میں شدید گرمی کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد کی موت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ ہلاکتیں 10 کاؤنٹیز میں رپورٹ ہوئیں اور حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر متاثرین ایسے گھروں میں پائے گئے جہاں ایئر کنڈیشنگ کی سہولت نہیں تھی۔
نیو جرسی کے کمشنر برائے صحت رینارڈ واشنگٹن نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ مرنے والوں میں صرف معمر افراد ہی نہیں بلکہ کچھ نوجوان بھی شامل تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران نیو جرسی کی گورنر میکی شیریل نے کہا کہ انتہائی گرمی امریکہ میں موسم کے باعث ہلاکتوں کی سب سے بڑی وجہ ہے اور یہ گزشتہ 14 سالوں میں گرمی کا سب سے طویل سلسلہ ہے جو ہم نے دیکھا ہے۔
فاکس کے پیش گوئی مرکز کے مطابق ہیٹ ویو نے ملک کے بڑے حصوں کو متاثر کیا ہے جہاں 20 سے زائد ریاستوں میں درجہ حرارت کم از کم 37.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 30 جون سے اتوار 5 جولائی کے درمیان کم از کم 148 مقامات پر یومیہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔
شکاگو میں کُک کاؤنٹی کے طبی معائنہ کار کے دفتر کے ریکارڈ کے مطابق شہر میں حالیہ ہیٹ ویو کی وجوہات کی بنا پر چار افراد موت کا شکار ہوئے۔
میسی سیپی میں ہینڈز کاؤنٹی کے حکام نے ہفتہ کے روز تصدیق کی کہ ایک 83 سالہ خاتون اپنے گھر کے قریب باغ میں گرنے کے بعد ہیٹ سٹروک سے ہلاک ہوئی۔
نیویارک شہر میں کئی دنوں تک جاری رہنے والی اس گرمی کی لہر کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران سینکڑوں رہائشیوں کو ایمرجنسی رومز میں لایا گیا۔
این بی سی نے رپورٹ کیا کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 4 جولائی تاریخ کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت 39.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں قومی مال پر منعقدہ ایک قومی نمائش ‘دی گریٹ امریکن اسٹیٹ فیئر’ جمعہ کے روز عارضی طور پر بند کرنا پڑی جب ہنگامی طبی عملے نے 44 افراد کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے 11 ہسپتال منتقل کئے گئے جن کی اکثریت گرمی سے لگنے والی بیماریوں اور تکالیف میں مبتلا تھے۔
شدید گرمی کی وجہ سے واشنگٹن ڈی سی میں ہفتہ کے روز طے شدہ دیگر تقریبات جن میں یوم آزادی کی پریڈ بھی شامل ہے، منسوخ کر دی گئی۔
فلاڈیلفیا میں درجہ حرارت محفوظ کرنے کے آغاز سے اب تک پہلی بار ایسا ہوا کہ درجہ حرارت مسلسل تین روز تک 38.3 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اٹلانٹک سٹی میں ہفتہ کے روز درجہ حرارت 41.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے شہر کے اب تک کے سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ برابر ہو گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی تیزی، 100 انڈیکس 7000 پوائنٹ بلند
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر