امریکاکیساتھ مفاہمتی یادداشت پر عمل مشکل مگر ممکن :قالیباف

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے پارلیمانی سپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حال ہی میں امریکا کے ساتھ دستخط ہونے والی مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل مگر ممکن ہے ، ایران اور امریکا کے درمیان اب بھی گہرے اختلافات موجود ہیں۔ باقر قالیباف نے تہران میں حماس کی قیادتی کونسل کے سربراہ محمد درویش سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہمارا امریکاکے ساتھ کوئی امن نہیں ہے اور نہ ہی ہم اسرائیل کو تسلیم کریں گے ، ایران خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق مسلمانوں اور محورِ مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا اور ضرورت پڑنے پر میزائلوں کے ذریعے یا مذاکرات کے ذریعے دباؤ ڈالے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کو صرف مذاکرات برائے مذاکرات سے گریز کرنا چاہئے ، ہم نے امریکی فریق کو بتایا تھا کہ خطے کے ممالک کی علاقائی سالمیت اور ایران کے اتحادی مزاحمتی گروہوں کے خلاف جنگ کا خاتمہ بھی مفاہمتی یادداشت کا حصہ ہونا چاہئے ، جسے متن میں شامل کر لیا گیا۔باقر قالیباف نے کہا کہ آج اس مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد جاری ہے اور اس کا نفاذ مشکل ضرور ہے لیکن ممکن ہے ، مسلم ممالک کا اہم کردار ہے ، کیونکہ اب انہیں احساس ہو چکا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تعاون انہیں سلامتی فراہم نہیں کرے گا۔



  تازہ ترین   
زیارت میں پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشتگرد جہنم واصل
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا
شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی
پاکستان کی سیاسی قیادت بزدل بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف یک زبان
پاکستان لیبیا کے متحارب دھڑوں میں مصالحتی کردار ادا کر رہا ہے: برطانوی میڈیا
وزیراعظم سے ماریہ فرنانڈا کی ملاقات، کثیر الجہتی تعاون کے فروغ کا عزم
وعدے نہیں عملی اقدامات چاہئیں، غزہ پیس بورڈ کا حماس سے مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر