سعودی عرب: سفری ‘گرین لسٹ’ جاری، پابندی کے شکار مسافروں کیلئے خوشخبری!

ریاض(نیشنل ٹائمز) متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی جانب سے جاری ہونے والی نئی سفری گرین لسٹ کے بعد سعودی مسافر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی سے آزاد ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی محکمہ سیاحت و ثقافت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت گرین لسٹ میں شامل ممالک سے اماراتی دارالحکومت آنے والے ہوٹل قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی سفری گرین لسٹ میں سعودی عرب سمیت بحرین، چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، آئرلینڈ، برونائی، آسٹریلیا اور البانیہ شامل ہوئے ہیں۔محکمہ سیاحت وثقافت نے مزید بتایا کہ گرین لسٹ کورونا وائرس میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں اپ ڈیٹ کی جاتی رہی ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا، نئے شامل ہونے والے ممالک کے مسافر ہوٹل قرنطینہ نہیں کریں گے۔نئی گرین لسٹ پر عمل درآمد 20 اگست سے جاری ہے۔ ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کسی نے سفر سے 28 روز قبل ویکسین کی آخری خوراک لی ہوگی تو ابوظہبی، بحرین، یونان، سیشلزی اور سربیا آنے جانے والوں سے سفر کے وقت ہوٹل قرنطینہ کے لیے نہیں کہا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر