فرانس، سپین، پرتگال میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ سے تباہی

پیرس ،میڈرڈ(نیشنل ٹائمز)یورپ کے ممالک فرانس، سپین اور پرتگال میں شدید گرمی کی لہر کے دوران جنگلاتی آگ نے تباہی مچا دی ہے ، سینکڑوں فائر فائٹرز آگ  پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،درجہ حرارت بڑھنے سے کئی علاقوں میں آگ پر مکمل قابو پانا مشکل ہو گیا ہے ۔کئی علاقوں میں صورتحال سنگین ہو گئی ہے ،اتوار کو بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔ حکام کے مطابق اب تک 17 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے ، فرانس کے مختلف حصوں میں ہنگامی اقدامات جاری ہیں ۔ پرتگال میں بھی درجنوں مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ سپین میں لگی آگ نے 2ہزار200 ہیکٹر سے زیادہ جنگلات کو متاثر کیا۔ رہائشی علاقے بھی شدید متاثر ہیں ۔حکام نے شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی گرمی کی لہریں اس طرح کے واقعات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں، جس سے یورپ کو ہر سال شدید جنگلاتی آگ کے خطرات کا سامنا ہے ۔



  تازہ ترین   
حماس کا غزہ حکومت سے دستبرداری کا اعلان، انتظامی کمیٹی تحلیل
سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو
قومی تعلیمی ایمرجنسی کے دو سال بعد بھی ملک میں اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر
امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل مگر ممکن ہے: باقر قالیباف
انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم
صدر زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے
اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی جلوس تہران میں رواں دواں، لاکھوں افراد شریک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر