ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال

تہران (نیشنل ٹائمز)ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5ماہ بعد بحال ہوگئی ۔ایرانی میڈیا کے مطابق بحری تجارت کی بحالی کیلئے دوحہ میں ایران اورقطری حکام کے درمیان بات چیت ہوئی جس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان بحری تجارت 5ماہ بعد بحال ہوگئی ۔ایرانی حکام کے مطابق ایران کی دیربندرگاہ اور قطر کی الرویس بندرگاہ کے درمیان جہازوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے ۔ قطر نے ہر قسم کے بحری جہازوں اور کشتیوں کیلئے سمندری آمدورفت کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی جبکہ قطری وزارت ٹرانسپورٹ نے آپریٹرز کو نافذ العمل بحری ضوابط اور ہدایات کی مکمل پابندی کی ہدایت کی ہے ۔ واضح رہے 29 جون کو بادبانی اور ماہی گیری کی کشتیوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی تاہم تجارتی بحری جہاز اس پابندی سے مستثنیٰ تھے ۔



  تازہ ترین   
حماس کا غزہ حکومت سے دستبرداری کا اعلان، انتظامی کمیٹی تحلیل
سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو
قومی تعلیمی ایمرجنسی کے دو سال بعد بھی ملک میں اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر
امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل مگر ممکن ہے: باقر قالیباف
انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم
صدر زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے
اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا تعزیتی جلوس تہران میں رواں دواں، لاکھوں افراد شریک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر