پاکستان میں کورونا کی خطرناک قسم آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کرونا کی نئی لہر سے متعلق خبردار کردیا۔کہتے ہیں پاکستان میں کرونا وائرس کی ایک نئی لہر آچکی ہے ۔معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پنجاب کے بڑے شہروں سمیت پورا پاکستان کرونا وائرس کی نئی لہر کی زد میں ہے۔کرونا کی نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی ہیں۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹرنے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر آگئی ہے۔24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 54 مریض جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا سے 13,430موات ہو چکی ہیں۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 2,701 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 18,703 ہوگئی ہے۔ 600,198مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیںاین سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں41,133 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 68 ہزار 65مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کی شرح دوبارہ 6.5 تک پہنچ گئی۔کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ سوموار سے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی مراکز بھی رات دس بجے تک بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سینیما ہالز اور مزارات کو جو 15 مارچ سے کھلنے تھے ان کو بھی تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر