ترک صدر رجب طیب اردوان نے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے سے معذرت کرلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کےکہنے پرافغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ترک صدر نے کہاہے کہ افغانستان میں مغربی ممالک کےلیےکام کرنےوالےافغانوں کوترکی میں پناہ نہیں دےسکتے،ہمیں افغانستان میں یورپی یونین کےمشن کےمقامی ملازمین کوپناہ دینےکی درخواست ملی ہے۔ترک صدر جب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک نے ان افراد کے چھوٹے سے گروہ کےلیے اپنے دروازے کھولے ہیں جنھوں نے ان کے لیے کام کیا ہے ،یہ اُمید نہ رکھی جائے کہ ترکی تیسرے ملکوں کی ذمے داری اٹھائے گا ، ترکی پہلے ہی 5 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کررہاہے اس لیے مزید مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کاترکی سے زیادہ تارکین وطن کی میزبانی کی توقع رکھنا غیر حقیقی ہے۔خیال رہے کہ ا س سے پہلےسربراہ یورپین کمیشن نے کہا تھا کہ تمام ممالک بالخصوص یورپی ممالک افغان مہاجرین کی میزبانی کریں ۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر