چینی کارساز کمپنی چیری نے جنوبی افریقہ میں اپنا پہلا پیداواری پلانٹ قائم کر دیا

پریٹوریا، جنوبی افریقہ (شِنہوا) چینی کار ساز کمپنی چیری نے جنوبی افریقہ کے انتظامی دارالحکومت پریٹوریا کے شمال میں واقع روسلین میں اپنے پیداواری پلانٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا، جس کے ساتھ ہی کمپنی درآمد کنندہ سے مقامی صنعتکار میں تبدیل ہوگئی اور جنوبی افریقی منڈی کے ساتھ اپنے طویل مدتی عزم کو مزید مضبوط کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیری کے چیئرمین ین تونگ یوئے نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری جنوبی افریقہ کے ساتھ کمپنی کے دیرینہ عزم کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم درآمد کنندہ سے صنعت کار بن گئے ہیں اور صرف منڈی کا حصہ بننے کے بجائے اب جنوبی افریقہ کی صنعتی ترقی کے طویل مدتی شراکت دار ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے نائب صدر پاؤل مشاتیلے نے کہا کہ چیری کی سرمایہ کاری ٹیکنالوجی کی منتقلی، آٹومیشن، ڈیجیٹلائزیشن اور جدید پیداواری نظام کے فروغ کا راستہ ہموار کرے گی، جس سے جنوبی افریقہ کی صنعتی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔
تقریب کے موقع پر شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاتیلے نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ چین میں کئی چینی کمپنیوں نے جنوبی افریقہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ جب آپ جنوبی افریقہ آئیں گے تو آپ کو پورے افریقی براعظم میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے مواقع بھی ملیں گے۔
جنوبی افریقہ میں چین کے سفیر وو پینگ نے کہا کہ دو اہم سفر ایک مقام پر آ ملے ہیں۔ روسلین کا یہ تاریخی پلانٹ جنوبی افریقہ کی آٹو صنعت کی شاندار روایت کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ چیری ایک متحرک چینی کار ساز کمپنی کے طور پر اس کے ساتھ مل کر آگے بڑھ رہی ہے۔
وو نے کہا کہ یہ شراکت داری نہ صرف چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان گہرے ہوتے تعاون کا واضح ثبوت ہے بلکہ آٹو موبائل شعبے میں دوطرفہ تعاون کو نئی توانائی دے گی اور مستقبل کی ترقی کے وسیع امکانات بھی پیدا کرے گی۔
چیری کے مطابق روسلین پلانٹ میں پیداوار کا آغاز 2027 کے وسط میں متوقع ہے جبکہ اسی سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں 15 ہزار گاڑیاں تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مکمل استعداد پر یہ پلانٹ ایک شفٹ میں سالانہ 50 ہزار گاڑیاں تیار کر سکے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کی وزارت انٹیلی جنس کا شہید آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار
دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر
امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
عباس عراقچی کا 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی ایران آمد پر اظہارِ مسرت
یمن کے قریب بحیرہ احمر میں مال بردار جہاز پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ
آبنائے ہرمز ہی ایران کا جوہری ہتھیار ہے، نائب چیئرمین روسی سلامتی کونسل
مصر کا ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عملدرآمد برقرار رکھنے پر زور
عباس عراقچی کا 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی ایران آمد پر اظہارِ مسرت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر