نیویارک(نیشنل ٹائمز)نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر زکے سامنے ایک شخص نے خود سوزی کرلی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ کارکنوں اور بعض میڈیا رپورٹس نے اسے تبت کے حامی کارکن کے طور پر شناخت کیا ہے ۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جمعرات کو فرسٹ ایونیو اور 42ویں سٹریٹ پر ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی، اسے بیلیوو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے واقعے کی ممکنہ وجہ نہیں بتائی۔



